ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابی ضابطہئ اخلاق کی خلاف ورزی مودی کو کلین چٹ پر چہارشنبہ کو سماعت

انتخابی ضابطہئ اخلاق کی خلاف ورزی مودی کو کلین چٹ پر چہارشنبہ کو سماعت

Tue, 07 May 2019 11:35:56    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍مئی (ایس او نیوز؍یواین آئی) سپریم کورٹ انتخابی مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزی معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امیت شاہ کو کلین چٹ دئے جانے کے معاملہ پر چہارشنبہ کو سماعت کرے گا-عدالت نے درخواست گزار کانگریس رکن پارلیمان سشمتا دیو کو پیر کو اجازت دی کہ وہ مودی اور شاہ کو کلین چٹ دئیے جانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ریکارڈ میں لائیں -اب اس معاملہ کی سماعت بدھ کو ہوگی-کانگریس رکن پارلیمان کی جانب سے پیش وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے پیر کو دلیل دی کہ الیکشن کمیشن نے ان شکایات کا تصفیہ کیا ہے، لیکن معاملہ یہیں ختم نہیں ہوتا ہے - اس معاملہ میں عدالت کو تفصیل سے دیکھنے اور ہدایات جاری کرنے کی ضرورت ہے کہ کتنے وقت میں شکایات کا تصفیہ کیا جائے -انہوں نے کمیشن کے فیصلے میں سبب بتائے جانے کی بھی ضرورت کا اظہار کیا- یہ معاملہ صرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ہی نہیں ہے بلکہ عوامی نمائندہ ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی ہے-مسٹر سنگھوی نے دلیل دی کہ وزیر اعظم کے خلاف چھ معاملوں میں پانچ میں اختلاف تھے -کانگریس کو تفصیل سے اسباب بھی نہیں بتائے گئے- ایسے ہی بیانات پر دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کو سزا دی گئی-


Share: